32

نیشنل یوتھ آرگنائزیشن شمالی وزیرستان کی کابینہ تشکیل دے دی گئی

نیشنل یوتھ آرگنائزیشن شمالی وزیرستان کی کابینہ تشکیل دے دی گئی اس سلسلے میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں صوبائی جنرل سیکرٹری شیر اللہ وزیر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل رزمک، میرانشاہ، میر علی، دوسلی اور سپین وام سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے شرکت کی جبکہ اے این پی شمالی وزیرستان الیکشن کمیشن کے چیئرمین رحمن اللہ، این وائی او بنوں کے صدر مرید حیات اور پختون ایس ایف کے صوبائی رہنماء حضرت داوڑ بھی موجود تھے اجلاس میں اتفاق رائے سے کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق صدر جنت محمد، جنرل سیکرٹری عبدالصمد خان وزیر، سینئر نائب صدر تحسین داوڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد، نائب صدر اسد یار داوڑ، نائب صدر دوئم رحمن اللہ وزیر اور جوائنٹ سیکرٹری اکبر علی وزیر منتخب کئے گئے اجلاس کے موقع پر مقررین نے حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی کہ نئے وزیرستان کی تعمیر ترقی میں نوجوان بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ اب نوجوانوں میں شعور آ چکا ہے اچھے اور برے میں فرق کر سکتے ہیں ان کا کردار ہی تاریخ کے اوراق میں سنہرے الفاظ سے رقوم کیا جائے گا اجلاس کے موقع پر 24جنوری کو بنوں میں ہو نے والی با چا خان اور عبدالوی خان کی برسی کیلئے بھر پور مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.