66

نانا پاٹیکر بھی ’می ٹو‘ کی زد میں آ گئے

بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ کا کہنا ہے کہ انہیں نانا پاٹیکر کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، وہاں موجود تمام لوگ جانتے تھے مگر پھر بھی کسی نے کچھ نہیں کیا۔

بالی ووڈ فلم ’ عاشق بنایا آپ نے ‘ سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ کا ایک انٹرویو میں کا کہنا ہےکہ2009میں ایک گانے کی عکس بندی کے دوران ان کو اداکار نانا پاٹیکر نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور ساتھ ڈانس کرنے پر زور دیا جبکہ وہ ان کا سولو شوٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے تمام لوگ نانا پاٹیکر کا خواتین کے ساتھ رویہ سب جانتے ہیں کہ وہ کس طرح خواتین کو حقیر سمجھتے ہیں، انہوں نے کبھی خواتین کی عزت نہیں کی مگر کسی نے بھی اس بارے میں بات نہیں کی۔

تنوشری دتہ نے کہا کہ اندسٹری میں موجود لوگوں کو نانا پاٹیکر کا پس منظر معلوم ہے، ایک بار انہوں نے ایک اداکارہ پر تشدد بھی کیا مگر میڈیا نے اس کو ہائی لائٹ نہیں کیا۔اس طرح می ٹو مہم کبھی بالی ووڈ نہیں پہنچ سکتی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں بہتر ماحول میں کبھی کام نہیں ہو سکے گا اگر اکشے کمار جیسے سپر اسٹارز نانا پاٹیکر جیسے لوگوں کا بائی کاٹ نہیں کریں گے۔ حال ہی میں اکشے کمار نے نانا پاٹیکر کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا ہے، نانا پاٹیکر جیسے لوگ سامنے سے بہت عمدہ اداکار ہیں مگر ان کا پس منظر نہایت ہی گندا ہے۔جب آپ اندسٹری کا حصہ بنتے ہیں تب آپ کو ان کی سچائی کا علم ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.