23

نادیہ خان کوآئندہ خصوصی نشست پرMPAچناجائےگا: شاہ محمد


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مضبوط معاشرے کی تشکیل نو میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ ان کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے اپنے کردار کی پہچان ہونی چاہیئے جس کیلئے سیاسی شعور بیداری ہونا ضروری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خواتین کی فلاح وبہود کیلئے انقلابی اقدامات اُ ٹھا رہی ہے ۔پہلی بار صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت نے خواتین کیلئے کیڈٹ کالج قائم کیا اور ان کیلئے بسیں منظور کروائی۔ جس میں ان کیلئے الگ انتظامات کئے گئے ہیں آئندہ اسمبلی میں بنوں کی ضلعی صدر نادیہ خان کو خصوصی نشست پر ایم پی اے منتخب کیا جائے گا کیونکہ انہوں نے خواتین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اُ ٹھائی اور خواتین میں حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کی صلاحیتیں پیدا کی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خواتین ونگ کی ضلعی صدر نادیہ خان،تحریک انصاف کے ضلع صدر مطیع اللہ خان،سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے جنوبی اضلاع کے ڈاکٹر رحیم اللہ بنگش،انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ملک سلیمان غزنوی،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر کاشف خان،لیبر ونگ کے ،خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری عقل مینہ،نجمہ،سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ضلع کرک کی صدر اور ویلج کونسلر کلثوم ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے آنے والی نسلوں کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں جس جنگ میں پاکستان کے کروڑوں نوجوان خواتین و مرد ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور خواتین سمیت نوجوانوں کی طاقت اور اپنی ایمانداری سے نواز شریف جیسے مضبوط وزیراعظم کو کرپشن پر نا اہل کرکے گھر بھیج دیا انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء کا بھی احتساب کریں کہ انہوں نے ایک عشرے میں کھربوں روپے کی جائیدادیں کیسے بنائی انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے اپنے پانچ سال دور حکومت میں بنوں کیلئے انکے لکھی گئی کتاب کے مطابق 9ارب روپے کے منصوبے منظور کئے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے بنوں کیلئے25ارب روپے سے زائد کے منصوبے منظو رکئے ہیں کنونشن سے آرگنائزر ضلعی صدر خواتین ونگ نادیہ خان نے کہا کہ ہم خواتین کے حقوق کیلئے میدان میں نکلے ہیں اور عمران خان کے شانہ بشانہ خواتین کے حقوق کے حصول کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے پی ٹی آئی نے خواتین میں شعور اجاگر کیا ہے اور آئندہ الیکشن میں ہم ہر پولنگ سٹیشن پر خواتین کی رہنمائی کیلئے مہم چلائیں گے انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ گھر گھر عمران خان کا جھنڈا لہرائیں اور عمران خان کا پیغام پہنچائیں اور ملک سے فرسودہ نظام سیاست ختم کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں مذید کہا کہ32شمولیتی تقریبات کی فہرست تیار کی ہے اور بنوں میں ہزاروں خواتین پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں