60

میر یان قبیلے نے متحدہ بنوں محاذ کے احتجاج کی حمایت کردی


دی بنوں – میر یان قبیلے نے متحدہ بنوں محاذ کے احتجاج کی حمایت کر دی مشران نے کل جمعہ کے روز قافلے کی شکل میں احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کر لیا گزشتہ روز علاقہ بارکزئی میں متحدہ بنوں محاذ کے زیر اہتمام میریان قبیلے کا ایک جرگہ زیر صدارت ڈاکٹر پیر صاحب زمان منعقد ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جلسہ سے ڈاکٹر پیر صاحب زمان ،عرفان پیرزادہ ایڈوکیٹ ،حافظ عبدالستار شاہ بخاری ،ملک فرمان اللہ خان میرا خیل ،ملک صدر خان ،شب نیاز خان ،ملک اسفند یار خان،تحصیل کونسلر پیر کمال شاہ،ملک حمید خان ،صدیق خان ،کامران مندیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ بنوں محاذ نے 20روز تک اپنے مطالبات کے حق میں پر امن طور پر بنوں پریس کلب کے سامنے کیمپ لگا کر دھرنا دیا اور اس دھرنے کے ذریعے سے ضلع بنوں کے تمام یونین کونسلوں کے مشران اور نوجوانوں میں شعور اُ جا گر کیا کہ ان کے ساتھ ظلم او ر زیادتی ہو رہی ہے جس کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی اب اس تحریک نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے ہزاروں لوگ اس تحریک کا حصہ بن گئے ہیں جو کہ 20اپریل اپنے مطالبات جس میں بنوں کیلئے آبادی کے تناسب دوسرا قومی حلقہ ،پراپرٹی ٹیکس میں ظالمانہ 8سو فیصد اضافہ ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،تھیلسیمیا سنٹر کی بنوں سے ٹائون شپ منتقلی شامل ہے کے حق میں بیرون پریٹی گیٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ میریان روڈ 40کروڑ روپے کا منصوبہ ہے جس پر گزشتہ 4سالوں سے کام جاری ہے مگر مکمل نہیں کیا جا رہا ہے اور ہمارے قبیلوں کے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے ٹھیکیدار قوم کے افراد کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں وہ اپنی پوزیشن واضح کر ے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ قوم کوئی غلط قدم اُ ٹھانے پر مجبور نہ ہو جائے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے حلقہ پی کے 72کیلئے تحصیل میریان کی منظور ی دی گئی مگر حلقہ بندیوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی جانب سے رکائوٹ سامنے آگئی مگر 30اپریل اخری تاریخ ہے اگر 2مئی تک نوٹفکیشن جاری نہیں کیا گیا تو بھر پور انداز سے سڑکوں پر نکلیں گے اس موقع پر 20اپریل کو متحدہ بنوں محاذ کے زیر اہتمام بنوں شہر کو بھر پور انداز سے جام کرنے کا عزم کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.