27

منگل سے کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ والوں نےہڑتال کا اعلان کردیا

ڈرگ رولز کے خلاف بنوں کے کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ بھپر گئے۔ پورے بنوں میں بروز منگل ہڑتال کا اعلان کردیا کسی کو دوائی نہیں ملے گی۔ احتجاج پورا دن اور غیر معینہ مدت تک ہوگا۔ میڈیکل ریپ برادری نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ڈرگ رولز کے خلاف بنوں کے کمیسٹ اور ڈرگ ایسوسی ایشن نے منگل کے روز مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ۔یہ ہڑتال غریر معینہ مدت تک کے لئے ہوگی عوام کو ضروری ادویات ہڑتال سے پہلے پہلے لینے کی ہدایت کی گئی ۔ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر حافظ الطاف الرحمان ،چیئرمین احسان اللہ خان ،وائس چیئرمین عجب گل خان ،ساجد علی شاہ ،ہدایت اللہ اور دیگر نے کہا کہ ڈرگ رولز ہمارا معاشی قتل ہے اور اس کے لئے ہم ہر گز تیار نہیں اور اس رولز کی وجہ سے 90 ہزار خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پورے صوبے میں اس کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوں گے ۔صوبائی بیوروکریسی دانستہ طور پر مشکلات پیداکر رہی ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری ابراہیم اس میں پیش پیش ہیں ۔وہ فارماسیسٹ کالجوں کے مالک ہیں اور یہ سب کچھ اسی کے لئے کر رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت بیوروکریسی کے ہاتھوں میں کھلونا نہ بنے۔کیونکہ ہمارے احتجاج سے پورے صوبے کے کروڑوں عوام متاثر ہوگے۔ اس موقع پر یہ اعلان کیا گیا کہ منگل کے روز پورے بنوں باشمول دیہات میں ادویات کے دکان مکمل طور پر غیر معینہ مدت تک کے لئے بند ہوں گے۔ مقررین نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہم شٹرڈاؤن ہڑتال کو وسعت دیں گے اور کوہاٹ روڈ کو بند کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو تنبہہ کیا کہ ہڑتال کے دوران اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیس ایا تو اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور خصوصاً ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ پر ہوگی۔ اس موقع پر بنوں کے تمام میڈیکل ریپس ایسوسی ایشن ماروا کی جانب سے اور ال کونسلر اتحاد کی طرف سے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.