146

منڈان گیٹ تا ترنگ قبرستان تجاویزات مسمار کئے گئے

ضلعی انتظامیہ نے بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھتے ہوئے منڈان گیٹ سے ترنگ قبرستان تک سڑک کنارے موجود تجاوزات ہٹا دیئے۔ آپریشن کے دوران درجنوں کی تعداد میں دکانات ، بالاخانے ، دیوار اور تھڑے بلڈوز کر دیئے۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر خود کر رہے تھے۔ منڈان روڈپر قائم کئے گئے تجاوزات کی وجہ سے سڑک انتہائی تنگ ہو چکا تھا جس کی وجہ سے آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑ تا تھا۔ ضلعی انتظامیہ اور ریونیو سٹاف نے ایک ہفتہ قبل تجاوزات ہٹانے کیلئے پیمائش کی اور مارکنگ کی تھی لیکن تاحال اسے از خود ہٹایا نہیں جا رہا تھا جس پر ڈیڈ لائن ختم ہو تے ہی ضلعی انتظامیہ کے آٖفسران نے ڈی سی بنوں کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے دکانات ، سرائے ، بالاخانے اور تھڑے مسمار کر دیئے۔ اس موقع پر کسی بھی ہنگامی

صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.