37

منڈان پولیس کی کاروائی ،چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

منڈان پولیس کی کاروائی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ چنگ چی رکشے برآمد کرلیا گیا گزشتہ روز بھرت کے علاقہ میں اسلحہ کی نوک پر چنگ چی رکشے چھینا گیا تھا جس پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے نوٹس لیتے ہوئے منڈان پولیس کو ٹاسک دے کر ہدایات جاری کی کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے ڈی پی او کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی رورل سرداد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ منڈان سعداللہ خان اور انچارج انوسٹی گیشن پر مشتمل پولیس ٹیم نے ایک روز میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ ولد عطاء اللہ سکنہ حسن خیل خیراکی کو گرفتار کرکے ملزم سے چوری شدہ دو چنگ چی رکشے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی پستول 30 بور معہ کارتوس برآمد کرلیا گرفتارمبینہ ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے مبینہ ملزم سی ٹی ڈی پولیس کو بھی چارمختلف مقامات مطلوب تھا اسی طرح ایک اور کاروائی میں ایک کلاشنکوف ایک پستول اور 530گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.