33

منڈان پولیس اسٹیشن پرخود کش دھماکے میں مطلوب سکول ٹیچر افغانستان میں قتل

منڈان پولیس اسٹیشن پر ہونیوالے خود کش کار بم دھماکے میں انسداد دہشت گردی پولیس کو مطلوب سکول ٹیچر افغانستان میں قتل ، نماز جنازہ بنوں کے علاقہ ممش خیل خدی خیل میں ادا کر دی گئی سی ٹی ڈی پولیس مطابق تھانہ منڈان پر ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں ملوث سکول ٹیچر احمد رحمن ولد سعود رحمن سکنہ ممش خیل کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں 7فروری 2018کو مقدمہ نمبر پانچ درج ہوا تھا اور سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے گزشتہ روز افغانستان میں اُنہیں مارا گیا جس کی آبائی علاقہ ممش خیل خدی خیل میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور سپر د خاک کیا گیا واضح رہے کہ تھانہ منڈان پر ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ، پولیس اسٹیشن کے مرکزی گیٹ ، گاڑیوں اور آس پاس کی عماراتوں کو نقصان پہنچا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.