127

منشیات فروش یا جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع ہمیں بروقت کیا کریں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے کھلی کچہری کے دوران عوامی مطالبے پر مقامی غریب مریضوں کو ہسپتال لے جانے کیلئے ایک ایمبولینس کی فوری فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع بنوں میں منشیات اور جرائم کی روک تھام میں مکمل کامیابی حاصل ہونے والی ہے۔

اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کسی بھی منشیات فروش یا جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع ہمیں بروقت کیا کریں تاکہ جرم ہونے سے پہلے اس کا قلع قمع کیا جاسکے۔ اس موقع پر پاک فوج کے کرنل طاہر،ڈی ایس پی سردار خان،ایس ایچ او رحمت اللہ خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ،آل پراپرٹی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حمید خان دردڑیز،ملک عباس علی خان،ستار خان ودیگر مشران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.