32

منشیات فروش سےدستی بم سمیت اسلحہ اورچرس برآمد

دی بنوں: تھانہ بسیہ خیل پولیس نے ایک بڑی کاروائی کے دوران منشیات دستی بم سمیت اسلحہ اور ڈیڈھ کلوگرام چرس بمع کارتوس برآمد کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے تھانہ بسیہ خیل کے ایس ایچ او حاجی سعد اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او بنوں کی خصوصی ہدایت پر ہم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں اور ہمیں مصڈقہ اطلاع ملی کہ پروفیشنل منشیات فروشان نائیک زادہ اور نواب خان عرف زادول ساکنان سٹی کلہ بیٹک خود اور ملحقہ مکان خود میں موجود ہیں جن کے پاس غیر قانونی اسلحے اور چرس کا ذخیرہ بھی ہے جسے وہ فروحت کرتے ہیں جس پر ہم نے حسب ضابطہ سرچ وارنٹ حاصل کرکے بمع نور لاؤق خان اے ایس آئی اور پولیس پارٹی کے مذکورہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی چھاپے کے دوران ملزمان کے بیٹھک سے دو عدد کلاشنکوف،150عدد کارتوس،ایک عدد نائن ایم ایم پستول بمع 22عدد کارتوس،دو عدد بندوق بمع15عدد کارتوس،ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور 1500گرام چروس اور چرس تولنے کے اوزار برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم نائیک زادہ کو گرفتار کرلیا۔جس سے مذید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.