57

ممبئی حملہ،بھارتی دعویٰ جھوٹ،امریکہ سے قریب ہونے کی کوشش تھی،ایلاز ڈیوڈسن

اسلام آباد(نمائندہ دی بنوں) پاکستان پر سنگین بھارتی الزامات کے تناظر میں لکھی جانے والی تحقیق پر مبنی کتاب’’بیٹیرال آف انڈیا‘‘ کے مصنف ایلاز ڈیوڈسن کاکہنا ہے کہ حقائق کی تلاش میں وقت خرچ کرکے ہم بہت سے جھوٹ بے نقاب کرسکتے ہیں، ممبئی حملہ کیس کےحوالے سے لکھی گئی کتاب کے مصنف نےکہا کہ میڈیا نے اس کیس پر تحقیقی انداز میں کام نہیں کیا وگرنہ جھوٹ بولنے والے زیادہ دیر کھڑے نہیں رہ سکتے تھے، سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹرٹیجک اسٹیڈیز اسلام آبادکے زیر اہتمام جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلاز ڈیوڈسن نے کہا کہ ممبئی حملہ کیس بھارتی پولیس چیف کے اس بیان کے ساتھ منظر عام پر آیا کہ نو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیاگیاہے مگر صرف دو دنوں میں یہ خبر منظر سے غائب ہوگئی اور نو افراد کی ہلاکت کی نئی خبر آگئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.