69

ملک شیرین کا سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ شاہ محمد کی گرفتاری کیلئے مظاہرہ

حلقہ پی کے 89سے ایم ایم اے کے امیدوارملک شیرین خان نے پیر کے روز سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے امیدوار ملک شاہ محمد خان کی گرفتاری کیلئے بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک شیرین نے کہا کہ’’ ملک شاہ محمد خان اور اسکے بھائی نے ہماری انتخابی ریلی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کرایا جس کی ایف آئی آر بھی درج کی جاچکی ہے تاہم اس کے باوجود ملزمان آذاد گھوم پھر رہے ہیں ‘‘۔

انھوں نے کہا کہ دھماکے میں نہ صرف آٹھ افراد زخمی ہوئے بلکہ علاقے میں شدید اشتعال بھی پھیلا لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملزمان کے خلاف تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہو ناحکومت اور پولیس کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.