65

ملک شاہ محمد خان کو وزارت دی جائے،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں کے رہنماسمیع وزیر نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام مرکزی وصوبائی قائدین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بنوں کے دیرینہ مسائل کے حل اور بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کو نقابل تسخیر قوت بنانے کیلئے رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان کو وزارت دی جائے اور ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ بنوں میں جے یو آئی جیسی مضبوط پارٹی کو ان کے گڑھ میں شکست دینے اور پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں سابقہ دور حکومت میں بھی ملک شاہ محمد خان نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کی حیثیت سے بنوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے اور بنوں میں پی ٹی آئی میں نئی جان ڈال دی اس مرتبہ بھی انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ دو صوبائی نشستوں پر بھی پی ٹی آئی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا لٰہذا بنوں کے عوام اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے پروزور مطالبے پر ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کرکے اہم وزارت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.