98

‘مضرصحت اشیاء کے کاروبار کرنے والوںکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی’

حلال فوڈ اتھارٹی بنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود نے کہاہے کہ بنوں میں غیر معیاری اورمضر صحت اشیاء کے کاروبار کرنے والوںکے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بنوں نیشنل پریس کلب کے دورے کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر واصف اللہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک بنوں ڈویژن میں 4926انسپکشنز کئے گئے جس میں2454امپرومنٹ اور2282 لائسنس نوٹسز جاری کئے ان آپریشنز میں 113122 کلو گرام غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش تلف کئے 187فوڈ اوٹ لیٹس کو خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا 883اشیائے خوردونوش کے نمونے لئے گئے تقریباً 50ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کیا گیا مختلف فوڈ اوٹ لیٹس کو1500لائسنس جاری کردیئے گئے 1784فالو اپ وزٹس کئے گئے ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی بنوں ٹیم آئندہ بھی اپنی کاروائیاں جاری رکھیںگی اور جب تک عوام کو صاف اور معیاری خوراک مہیا نہ ہو چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں دودھ کا معیار چیک کرنے کیلئے بڑی بڑی مشینیں موجود ہیں جس کے ذریعے ہم چیکنگ کرتے ہیں اُنہوں نے عزم کیا کہ ہم کمی بیشی دور کرکے بنوں کوہر لحاظ سے مضرصحت اشیاء سے پاک کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.