45

مسلم گیٹ پر تعمیراتی کام کا افتتاح کیا گیا


ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری شاہ محمود خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق بلوچ اور پاکستان آرمی کے کرنل نئے تعمیر ہونے والے مسلم گیٹ پر کام کا افتتاح کیا۔ جدید طرز اور سیکورٹی سے لیس یہ گیٹ ضلعی انتظامیہ کی کوشوں سے بنوں بیوٹیفیکیشن کا حصہ بنا دیا گیا ہے جس سے نہ صرف میرانشاہ روڈ عوام کیلئے پورا کھل جائیگا بلکہ ایک نیا اور خوبصورت گیٹ بھی تعمیر ہوگا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون عید نواز شیرانی،ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو امیر اللہ خان،انجمن تاجران مصالحہ منڈی کے صدر حاجی شیر علی خان،انجمن تاجران حقیقی کے صدر عبدالرؤف قریشی،ڈسٹرکٹ مبران سجاد خان،ملک شکیل خان،حاجی محمد صدیق خان سمیت کثیر تعداد میں ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمہ جات کے آفسران ونمائندے بھی موجود تھے بعد ازاں انہوں نے چوک بازار بنوں میں سڑکوں کی پختگی کا افتتاح کیا افتتاح کیلئے پہنچنے پر بنوں کے عوام اور تاجروں نے ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا اور ڈپٹی کمشنر بنوں زندہ باد،ڈی پی او بنوں زندہ باد صوبائی حکومت زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ ڈپٹی کمشنر بنوں اور ڈی پی او بنوں کو روایتی پگڑیاں اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شاہ محمود خان نے کہا کہ اس وقت صوبے بھر میں جتنے بھی بیوٹی فیکشن جاری ہیں تمام ڈویژنوں میں بنوں ڈویژن کی کارکردگی بہترین ہے کیونکہ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر دن رات کام کی نگرانی کررہے ہیں اور انکی خصوصی دلچسپی کے باعث پراجیکٹ مقررہ مدت میں تکمل کے قریب ہے اور ہم دوسرے ڈویژنوں کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر سے مشورہ لیکر اپنے اضلاع میں پراجیکٹ مکمل کریں اور انکی کارکردگی کا نتیجہ ہے کہ وہ صوبائی حکومت سے جو بھی مطالبہ کرتے ہیں صوبائی حکومت تسلیم کرتی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شاہ محمود خان ہمارے ساتھ فنڈز منظوری کیلئے بھرپور تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم گیٹ کا تعمیراتی کام رمضان المبارک سے پہلے مکمل ہوگا اسی طرح بنوں کی سڑکیں بھی رمضان سے قبل مکمل ہونے کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ بنوں میرانشاہ روڈ کا تعمیراتی کام اسلئے سست ہے کہ پہلے یہ مقامی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے تعمیر کیا جاری تھی جبکہ غلام خان روڈ کھلنے کے بعد اب اسے دوبارہ ڈیزائن کرکے بھاری گاڑیوں کیلئے اپ گریڈ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پولیس لائن روڈ بھی جلد عام ٹریفک اور آمدورفت کیلئے کھول دی جائیگی جس کیلئے ڈی پی او بنوں خصوصی تعاون کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.