21

مسجد حافظ جی کی توسیعی پر کام زور وشور سے جاری

200سالہ پرانی اور تاریخی مسجد حافظ جی بنوں سٹی ومدرسہ عربیہ معرالج القرآن کی توسیعی اور خوبصورتی منصوبے پر کام زور وشور سے جاری ہے جس پر28کروڑ روپے کی لاگت آئیگی اس منصوبے پر عوام کے تعاون سے کام جاری ہے اور ابھی تک حکومت یا کسی بھی منتخب ایم این اے،ایم پی اے اور وزیر ومشیر نے کسی قسم کی امداد نہیں کی ہے مسجد کے مہتمم حاجی محمد آیاز خان نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسجد حافظ جی کو بنوں کے سب سے بڑی اور خوبصورت مسجد بنانے کے منصوبے پر تعمیراتی کام زور وشور سے جاری ہے اور عوام کے چندوں سے مسجد کی تعمیرکاکام جاری ہے انشاء اللہ یہ بنوں کی سب سے بڑی اور خوبصورت ترین مسجد ہوگی اور تاحال اس مسجد کی تعمیر کیلئے حکومت یا کسی بھی منتخب نمائندے نے کوئی مالی تعاون نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسجد ہذا کی تعمیر جدید بین الاقوامی انداز میں کی جارہی ہے کیونکہ یہ ایک تاریخی مسجد ہے جو کہ1850میں تعمیر کی گئی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے صدقات ،خیرات اور عطیات براہ راست مسجد کے چندہ بکس میں جمع کرائیں،مسجد کمیٹی کے پاس جمع کرائیں یا پھر مسجد کے اکاؤنٹ نمبرز نیشنل بینک فاطمہ خیل برانچ اکاؤنٹ نمبر2421-9برانچ کوڈ نمبر1415اور میزان بینک 0102918287برانچ کوڈ نمبر8201میں جمع کرائیں یا پھرمذید معلومات کیلئے ای میلzainabedin599@gmail.comاور موبائل نمبرات 03017777322,03328102222پر رابطہ کریں اور مسجد کے تعمیراتی کام میں نقدی،بجری،سیمنٹ،پتھر،سریا،لکڑی،سنگ مرمر یا کسی بھی صورت میں تعاون کرکے جنت میں اپنا گھر بنائیں کیونکہ یہ صدقہ جاری ہے جس کا ثواب آپ کے مرنے کے بعد بھی آپ کو ملے گا جو لوگ بھی اس مسجد میں نمازیں پڑھیں گے یا قرآن کی حفظ اور تلاوت کریں گے اس وقت تک آپ کو اس کا ثواب اور اجر ملے گا انہوں نے بتایا کہ مسجد کا کل رقبہ95ہزارمربع فٹ ہے اور فی مربع فٹ پر3000روپے خرچہ آتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.