48

مسجد الحرام میں پھر کرین حادثہ

مسجد الحرام کے زیر تعمیر حصے میں ایک کرین حادثہ ہوا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کرین آریٹر معمولی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔

گورنر مکہ کے آفس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہو ئے واقعے کی تفصیل بتاتے ہو ئے کہا کہ ترقیاتی کام میں مصروف ایک کرین کا حصہ اچانک گر گیا تاہم وہ جگہ نماز کے لئے وقف نہیں ہےاسی لئے زائرین سے بھی خالی تھی،حادثے کے نتیجہ میں کرین کا آپریٹر معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

گورنر مکہ مکرمہ کےسیکریٹریٹ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میںوضاحت کی ہے کہ حادثے کا مقام نماز کے لئے وقف نہیں تھا اور وہاں زائرین بھی موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ ستمبر2015میں ہونے والے کرین حادثے میں100سے زائد افراد جاں بحق اور300سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔اس حادثے کے شہدا میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا 22 زخمی پاکستانیوں کو سعودی عرب کے مختلف اسپتالوں میںلایا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.