222

مریم نواز کی ’جیل مشقت‘ کیا کیا ہے؟

مریم نواز اڈیالہ جیل میں چھوٹے بچوں کو اردواور انگریزی پڑھارہی ہیں،وہ ایک ہفتے میں چار دن کلاسیں لیتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز بچوں کو تعلیم کیلئے ان کی کلاس میں جاتی ہیں ،کلاسوں کے اوقات صبح9بجے سے11بجے تک ہیں اور وہ اردو،انگریزی کے مضامین دلچسپی سے پڑھا رہی ہیں،مریم نوازیہ کلاسیں پیر،منگل بدھ اور ہفتے کے روز لیتی ہیں۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں مریم نوازکی نگرانی پرمامورلیڈیزاسٹاف کوتبدیل کردیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق مریم نوازکی نگرانی پرمامور ایک خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اوردولیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کوجیل انتظامیہ نے تبدیل کردیاہے جس کی وجہ ان خواتین اسٹاف کی جانب سے مریم نواز کا بہت زیادہ خیال رکھنا بتایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.