116

مردارجانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

بنوں میں مردار جانوروں کے گوشت کی فروخت کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا تھانہ بسیہ خیل پولیس نے مردار جانور ذبح کرنے والے مذید قصاب رنگے ہاتھوں دھر لئے ڈی ایس پی گلنواز خان نے گرفتار ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والے مردہ جانور کا گوشت میڈیاکے نمائندوں کو دکھاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب تھانہ بسیہ خیل کے ایس ایچ او عبدالمجید مروت کو اطلاع ملی کہ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں کچھ قصاب مردار جانور ذبح کرکے بنوں شہر فروحت کیلئے لیجانے والے ہیں جس پر انہوں نے گشت پر موجود بلاول خان کو چھاپے کی ہدایت کی جنہوں نے چھاپہ مارکر مردار جانور کا کھال اتارنے میں مصروف قصابوں اور گائے کے مالک سمیت چار افراد کو دھر لیا جنہوں نے اعتراف کیا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ گائے کے خلق میں آلو پھنس گیا ہے اسلئے جلدی آکر انہیں ذبح کریں اور ہمیں پیسے دیدیں جس پر ہم نے پہنچ کر گائے کو ذبح کیا لیکن قصاب کے شاگرد نے اعتراف کیا کہ ہمارے پہنچنے سے قبل ہی گائے ذبح کی گئی تھی اور دس ہزار روپے میں سوداکیا ایس ایچ او عبدالمجید مروت نے میڈیا کو بتایا کہ فوڈ اور ڈاکٹروں نے بھی گائے کے مردہ ہونے کی تصدیق کی ہے اور ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا یہ قصاب اس سے پہلے بھی مردہ جانور خریدتے ہوئے گرفتار ہوچکے ہیں اور بسیہ خیل پولیس ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر مردار جانوروں کا گوشت فروحت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.