25

مخالفین کو خواب میں بھی عمران خان نظر آتا ہے: شاہ محمد

سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان سے جانی خیل کے عمائدین نے ملاقات کی اور اپنی طرف سے انتخابات مین مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے عمائدین کا حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کامیاب جلسے نے بنوں ہی نہیں پورے صوبے کی سیاست کا رخ تبدیل کردیا ہے.

عمران خان 16جولائی کو بکاخیل ایئرپورٹ کے مقام پر تاریخی جلسہ کرکے مخالفین کی تابوت میں آخری کیل ٹونک دیں گے بنوں میں مسلم لیگ ن نے ختم نبوت بل میں ترمیم کی حمایت پر جے یو آئی کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور مسلم لیگ ن کے اپنے صوبائی امیدور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی جرائت نہیں کرسکتے،مخالفین کو خواب میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں پشاور کی سڑکوں پر تنقید کرنے والے پاکستان کے پیرس لاہور کی خالت پر اسلئے خاموش ہیں کہ یہ کارنامے انکے سیاسی آقا نواز شریف اور شہباز شریف کے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کی وجہ سے تمام مخالفین پی ٹی آئی کا راستہ رعوکنے اور اپنی سیاست بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں لیکن تمام مخالفین مل کر بھی تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتے ہیں 25جولائی کو بنوں کے عوام غرور وتکبر کے بت پاش پاش کردیں گے بجلی ٹرانسفارمر اور پیسے مخالفین کو شکست سے نہیں بچاسکتے ہیں یہ لوگ 20سال سے ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں اگر عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج گھر گھر ووٹ کی بھیک نہ مانگتے انشاء اللہ25جولائی کو عمران خان بنوں سے ایم این اے منتخب ہوکر ملک کے وزیر اعظم بنیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی روز بروز تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں خوشی ہے کہ بنوں کے عوام ان لوگوں سے اپنا20سالہ حقوق بھی لے رہے ہیں اور ووٹ بھی تحریک انصاف کو دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ نہیں ہوتا جو گھر گھر جاکر ووٹ حاصل کرنے کیلئے لوگوں منتیں کریں بلکہ لیڈر عمران خان جیسا ہوتا ہے عمران خان نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچادی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلے لیڈر ہے جس کو عوام ووٹ بھی دے رہے ہیں اور نوٹ بھی دے رہے ہیں عمران خان سیاسی مخالفین کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں کیونکہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آکر سب سے پہلے کرپٹ سیاستدانوں کو جیلوں میں دال کر ان سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں گے اسلئے تمام کرپٹ سیاستدان عمران خان کے خلاف ایکا کرچکے ہیں لیکن تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ہے ارو نوجوانوں کی سونامی کے سامنے تمام مخالفین ریت کی دیوار ثابت ہوں گے اور25جولائی کو عوامی سیلاب میں تنکے کی طرح بہہ جائیں گے۔مٹاچکے ہوتے ،اس موقع پر جانی خیل کے عمائدین حاجی نیوز مان خان،حاجی سلیمان خان،بلقیاز اور مشال خان نے این اے35پر عمران خان اور پی کے89پر ملک شاہ محمد خان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.