23

محکمہ سوئی گیس کا بھاری رقوم لیکرکمرشل صارفین کو غیر قانونی کنکشن دینے کا انکشاف

بنوں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے بھاری رقوم اور ماہانہ تحائف کے عوض کمرشل صارفین کو غیر قانونی کنکشن دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے انچارج محکمہ سوئی گیس خود کو احتسابی اداروں سے سیاسی شخصیات کی اثر و رسوخ پر مبرا سمجھتے ہیں بنوں پریس کلب کے نام موصول ہونے والے خط میں یہ انکشافات کی گئی ہے کہ محکمہ سوئی گیس بنوں کے انچارج نے شہر کے مختلف ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس اور سویٹس ہائوسز کو بھاری رقوم اور ماہانہ ملنے والی تحائف کے عوض غیر قانونی طور پر مفت کنکشن دی ہے اور ایک عرصہ سے کمرشل صارفین باالکل مفت گیس استعمال کر رہے ہیں.
انہوں نے بتایا ہے کہ عام صارفین دفتری کام کیلئے مہینوں تک دفاترکے چکر لگا رہے ہوتے ہیں لیکن رقم دینے کی صورت میں راتوں رات کام کیا جا تا ہے جس کیلئے انچارج نے ٹاوٹوں پر مشتمل اپنی مخصوص ٹیمیں تشکیل دی ہے جو کہ ان کیلئے مختلف جگہوں پر سودے کے تحت بھاری رقم لے کر انچارج کو حوالہ کی جاتی ہے جبکہ ان کے کرپشن کی رپورٹ احتسابی اداروں کو دینے کی دھمکی پر وہ خود سیاسی شخصیات کی اشیرباد حاصل ہونے کی بناء پر احتسابی عمل سے مبرا سمجھتے ہیں کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.