51

محکمہ تعلیم مینجمنٹ کیڈر کا قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی دھرنا

محکمہ تعلیم افس کے مینجمنٹ کیڈر کا قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دفتر میں کسی قسم کا کوئی کام نہیں ہوا اپ گریڈیشن نے دینے کے خلاف اس وقت تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان جب تک مطالبات منظور نہیں کئے جاتے آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن بنوں نے مینجمنٹ کیڈر کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں سکول بند کرانے کی دھمکی دے دی ضلع ناظم عرفان درانی اور ڈسٹرکٹ کونسل میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی ائی کے کونسلر ملک گل باز خان کی طرف سے ہڑتالی مظاہرین کے ساتھ حمایت کے لئے دفتر پہنچ کریک جہتی کا اظہار کیا گیا گزشتہ روز بنوں ایجوکیشن افس میں منجمنٹ کیڈرنے ترقی نہ دینے کے خلاف دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کیا اور دفاتر میں کام نہیں ہوااور بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کرافس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر ان سے حمایت کے اظہار کے لئے آل پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی این بنوں کے صدر یحییٰ خان ، جنرل سیکرٹری مراد علی شاہ اورفرید اللہ شاہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل میں ضلع ناظم بنوں عرفان دُرانی اور اپوزیشن لیڈر ملک گلباز خان بھی حمایت کے لئے پہنچے اور ان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق خان ، پیر اسداللہ شاہ، رحمان شاہ ، کرامت اللہ خان ، حامد رسول، اعظم خان، وحید اللہ خان ، تاج عالم خان و دیگر نے کہا کہ صوبے میں تمام کیڈرز کی ترقیاں ہو گئی ہیں جو ان کا حق تھا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کام بھی ہم سے زیادہ لیا جا رہا ہے اور ترقی میں ہمارے کیڈر کو نظر انداز کیا گیا حالانکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تمام مینجمنٹ کیڈرز کو ترقی دینے کا اعلان کیا تھا مگر تاحال ان کی اپ گریڈیشن کی سمری پر دستخط نہ ہوسکا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مزید یہ ظلم برداشت کرنے کے لئے تیار بھی نہیں انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے کسی قسم کا دفتری کام نہیں کریں گے ہڑتالی مظاہرہ میں منجمنٹ کیڈر کی خواتین افیسر بھی موجود تھیں اس موقع پر ضلع ناظم اعلی عرفان درانی ، ایپٹا بنوں کلرک برادری اور اپوزیشن لیڈرملک گل باز خان نے ان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.