118

محکمہ ایجوکیشن بنوں کا زنانہ سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز

محکمہ ایجوکیشن بنوں نے زنانہ سکولوں میں بھی داخلہ مہم کا آغاز کر دیا سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر زنانہ حلمیہ سعدیہ نے پرائمری سکولوں کے دورے کرکے زیادہ سے زیادہ طالبات کو داخلے دینے کی ہدایات جاری کیںتفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح بنوں میں سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم زور و شور سے جاری ہے گزشتہ روز کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے باقاعدہ طور پر افتتاح کیا تھا جس کیلئے 50ہزار طلباء کو سرکاری سکولوں میں داخل کرانے ٹارگٹ رکھا ہے تاہم اس سلسلے میں گزشتہ روز زنانہ پرائمری سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کیا گیا ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر زنانہ بنوں حلیمہ سعدیہ نے پرائمری سکولوں میں جاکر وہاں کے سٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ یہاں پر پہلے خواتین کی تعلیم کے لحاظ سے شرح خواندگی انتہائی کم رہی ہے اب چونکہ خیبر پختونخوا حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور صوبے کے تمام سکولوں کو داخلہ مہم کیلئے ایک ٹارگٹ دیا ہے جس کو ہم نے کامیاب بنانا ہوگا تاکہ خواتین کی تعلیم میں بھی شرح خواندگی میں اضافہ ہو ں انہوں نے کہا کہ استانیاں اس داخلہ مہم کے تحت والدین کو خواتین بچیوں کو سکول داخل کرانے پر راغب کریں اور انہیں سکولوں میں سہولیات فراہم کرے اور اس کے ساتھ ساتھ بہتر طرز کی تعلیم مہیا کرے تاکہ سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.