72

مجھے بنوں یونیورسٹی کے بہترین ٹیم پر فخر ہے: وائس چانسلر

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر سید عابدعلی شاہ نے دو روزہ ای گورنمنٹ سپوزئم کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو جدید دور کے تعلیم سے روشناس کرانے کا وقت آپہنچا ہے اس وجہ سے بنوں یونیورسٹی تمام ڈیپارٹمنٹس میں نیشنل اور انٹرنیشنل کانفرنسز منعقد کررہی ہے جس سے خصوصاً پاکستان بھر سے اعلیٰ پایہ کے پروفیسرز کو مدعو کیا جارہا ہے اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیسرز کو بھی بنوں یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کی دعوت دی جاچکی ہے دنیا ایجادات ، ایڈیاز اور ریسرچ کی بنیاد پر ترقی کررہی ہے پاکستان جوکہ اس وقت سی پیک کی وجہ سے دنیا کی نظروں میں اہم ملک قرار پایا ہے اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے بہترین اساتذہ کی ضرورت ہوگی بنوں یونیورسٹی جوکہ بہترین اساتذہ پر مشتمل ہے اُن کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے گا تاکہ وہ طلبہ کو سی پیک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کیلئے تیار کریں بنوں یونیورسٹی اس خطے کے مختلف معاشرتی ثقافتی فنی حکومتی مسائل کے حل کیلئے بہترین حکمت عملی بنانے میں مصروف عمل ہے جس کی مثال یہ کانفرنس ہے جس میں ملک بھر کے اہم سٹیک ہولڈر ضلعی انتظامیہ بنوں کے عوام اور طلبہ نے ای گورنمنٹ کے حوالے مختلف تجاویز کو ختمی شکل دی بنوں یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں جس میں حالیہ میٹنگز ہوئی حالیہ میٹنگز میں پاکستان انجینئرنگ کونسل ، پاکستان بار کونسل ، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے پروگرامز کو منظور کرایا جائے گا بہت جلد لاء فارمیسی اور سول انجینئرنگ کے شعبے کھول دیں گے مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے اور انشاء اللہ بنوں کو صف اول کی یونیورسٹی بنائیں گے میں اُن لوگوں کو بھی بنوں یونیورسٹی کی ترقی کیلئے ہاتھ بٹھانے کی دعوت دیتا ہوں جو اس یونیورسٹی کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں انشاء اللہ بنوں یونیورسٹی بہت جلد تمام چیلنجز سے نمٹے گی بنوں یونیورسٹی کا مستقبل تابناک ہے اُنہوں نے اس موقع پر کانفرنس کے آرگنائزر ڈاکٹر اورنگزیب ، ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر خان فقیر کا شکریہ ادا کیا اور ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹرسائنسز کے اساتذہ اور طلبہ کو سراہا جبکہ باہر سے آئے ہوئے مہمانوں اور اساتذہ میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اس موقع پر ڈاکٹر احسان ربی ، ناصر گل ،انجینئر ریحان علی،انجینئر تنویر الحق سمیت دیگر سٹاف افسران بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.