23

متحدہ محاذ بنوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں کو مطالبات اور تحفظات سے آگاہ کیا


متحدہ محاذ بنوں کے مشران اور صحافیوں کی ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر سے ملاقات، ڈپٹی کمشنر بنوں کو مطالبات اور تحفظات سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی تھیلیسیما کے حوالے سے کیس عدالت سے واپس لیا جائے گا، اسی وقت تھیلیسیمیا سنٹر خلیفہ گل نواز ہسپتال سے عارضی طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کیا جائے گا، اور جب زنانہ ہسپتال بنوں میں لیبر روم کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تو سنٹر کو دوبارہ زنانہ ہسپتال منتقل کردیں گے، ڈپٹی کمشنر بنوں نے پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مشران کو قانونی تقاضوں سے آگاہ کیا، جبکہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے واپڈا افسران کو شیڈول کے مطابق بجلی لوڈ شیڈنگ کرنے کے لئے لیٹر ز جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر بنوں محاذ کے مشرانوں ملک عبدالستار شاہ بخاری، ملک شکیل خان، فرمان اللہ میرا خیل، عبدالروف قریشی اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، اور ان کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ بنوں کی ترقی میں حصہ لیں گے۔
اس کے ساتھ: ایم بی ایم کا مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ کا ایک ماہ مکمل ہو گیاآج نمائندہ وفد ڈپٹی کمشنر بنوں سے ملاقات کرے گا تفصیلات کے مطابق متحدہ بنوں محاذ کے زیر اہتمام بنوں بچائو تحریک کی روشنی میں بنوں پریس کلب کے سامنے چار مطالبات جس میں تھیلسمیا سنٹر کی اپنی جگہ بحالی ،آبادی کے تناسب سے دوسرا قومی حلقہ ،پراپرٹی ٹیکس میں 800فیصد اضافے میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ شامل ہیں کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا تھا جہاں سے بنوں کے تمام یونین کونسلوں میں مذکورہ مطالبات کے سلسلے میں آگاہی مہم چلائی گئی جس کا ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کی گئی اس سلسلے میں ایم بی ایم کے رہنمائوں نے ہنگامی میٹنگ کی اور آج ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی آصغر سے ملاقات کا فیصلہ کیا تاہم آج ایم بی ایم کا نمائندہ وفد اُن سے ملاقات کرے گا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.