28

متحدہ بنوں محاذ نے باقاعدہ طور پر یونین کونسلوں کی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز

دی بنوں. متحدہ بنوں محاذ نے باقاعدہ طور پر یونین کونسلوں کی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے آج پہلا جلسہ یونین کونسل بازار احمد خان.میں منعقد ہوا جس میں اقوام عیسکی کے مشران کے علاوہ بنوں کے چیدہ چیدہ مشران ،جید علماء کرام، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر متحدہ بنوں محاذ کے رہنماوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم بی ایم کسی سیاسی جماعت کے خلاف ہے نہ ہی کسی فرد بلکہ یہ تنظیم بنوں کے مسائل کے حل، بنیادی حقوق کے حصول اور غریب عوام کے ہر فورم پر آواز بننے کیلئے بنایا گیا ہے جس کے زیر اہتمام چند اہم نقاط پر مبنی بنوں بچاو تحریک بھی شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ چھ دنوں سے بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا ہے جس میں آبادی کے تناسب سے دوسرا قومی حلقہ، پراپرٹی ٹیکس میں ظالمانہ اضافہ، لوڈشیڈنگ، تھیلسیمیا سنٹر کی دوبارہ بنوں سٹی میں بحالی اور دیگر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول کیلئے سیاست سے بالا تر ہوکر عوام کو خصوصا نوجوانوں کو اس تنظیم کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے اگر ہم ایک ہوکر حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کریں تو بنوں کو مزید محرومیوں سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ایم بی ایم یونین کونسلوں کی سطح پر اپنی بھر قوت آزمائی کا آغاز کر لیا ہے انشاء اللہ با الترتیب تمام یونین کونسلوں میں آگاہی مہم چلانے کیلئے جلسے منعقد کئے جائینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں