38

لکی مروت نئے ڈی پی او قاسم علی تعینات

نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت قاسم علی خان نے لکی مروت پولیس کی کمان سنبھال لی ، پولیس کے چاک وچوبند دستے نے نئے تعینات ڈی پی او کوسلامی پیش کی اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لکی ہدایت اللہ شاہ ایس ڈی پی او نورنگ سرکل شفیق الرحمن خٹک سمیت دیگر آفسران نے ان کو خوش آمدید کہا ، دریں اثنا ڈی پی او نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائیں اور انکے ایثال ثواب کے لئے دعائیں کی۔
بعد ازاں ڈی پی او نے آپنے افیس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اور دفتری اسٹاف سے تعارفی ملاقات کی۔ اور مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈی پی او نے کہنا تھا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں لہذا ہر افیسر کو خلوص نیت ، دانتداری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.