25

قوم کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا: شاہ محمد

سابق صوبائی وزیر اور پی کے89سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے میرے اور تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیکر خدمت کی سیاست کو کامیاب کیا ہے میں بنوں کے عوام،پی کے89کے عوام اور پی ٹی آئی ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے عمران خان اور عمران خان کے امیدواروں کو ووٹ دیکر پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت دیا ہے میں زندگی بھر قوم اور پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت بنوں کے عوام کا یہ احسان زندگی بھر نہیں بھولوں گا عوام نے لاکھوں روپے کی پیشکش،بجلی ٹرانسفارمر،بجلی کھمبوں اور نالیوں کی وگلیوں کی پختگی کی لالچ میں نہ آکر نئے پاکستان کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا اور انشاء اللہ جب تک زندہ ہوں اور مجھ میں خون کا ایک بھی قطرہ باقی ہے قوم کی خدمت کروں گا اور قوم کے حقوق کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادوں گا اس موقع پر ملک شاہ محمد خان کے بھائی وڈسٹرکٹ ممبر ملک گلباز خان نے کہا کہ پی کے89کے عوام نے دوسری مرتبہ ہم پر اعتماد کرکے کامیاب کیا ہے جس پر ہم عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ قوم کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے اور قوم کو انکے حقوق گھر کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.