5

قوموں کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے: شاہ محمد

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کی صدرت میں تحصیل بکاخیل اور سب تحصیل جانی خیل کے سلسلے میں اقوام ممند خیل،بکاخیل اور جانی خیل قبائل کے مشران وعلماء کرام کا جرگہ آزاد منڈی کے مقام پر منعقد ہوجرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین پی کے 72کیلئے منظور شدہ دو تحصیلوں اور جانی خیل سب تحصیل کے خلاف شروع دن سے سازشوں میں مصروف ہیں لیکن بکاخیل تحصیل اور سب تحصیل جانی خیل کے دفاتر اسی جگہ بنیں گے جہاں تینوں اقوام کے مشران پہلے سے فیصلہ دے چکے ہیں ہم قوموں کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے سابق ایم پی اے عدنان وزیر اپنے دور میں قوم کیلئے کچھ نہ کرسکے اسی طرح سابق ایم پی اے سید حامد شاہ بھی ایم ایم اے کے دور حکومت میں قوم کیلئے کچھ نہ کرسکے اب جبکہ ہم نے ایک نہیں تاریخ رقم کرتے ہوئے پی کے72کیلئے دو تحصیلیں اور ایک سب تحصیل منظور کروائی ہے تو سیاسی مخالفین شروع دن سے قوم کو ترقی سے محروم رکھنے اور اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کیلئے جلسے جلوس کررہے ہیں پہلے ہم نے بکاخیل تحصیل منظور کروائی جسکے خلاف شکست خوردہ عناصر احتجاج کرتے رہے پھر جب ہم نے وزیر اعلیٰ سے بنوچی بھائیوں کیلئے الگ تحصیل منظور کروائی تاور جانی خیل ہندی خیل،سردی خیل بھائیوں کیلئے الگ سب تحصیل منظور کروائی تو اب بھی یہ سازشی عناصر قوم کو گمراہ کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں