24

قبائلی پولیس نے نان کسٹم پیڈ موٹر کار گاڑی قبضہ میں لے لیا

قبائلی پولیس نے نان کسٹم پیڈ موٹر کار گاڑی قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق وزیر سب ڈویژن سرکل آفیسر ملک شیراکبر خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وزیر سب ڈویژن کے علاقہ گمبتی میں نان کسٹم پیڈ موٹر کار گاڑی موجود ہے جس پر ایس ایچ او حفیظ الرحمن کو ہدایات جا ری کیں جائے ردندہ روڈ بنوں تا شوہ گمبتی چوک ناکہ بندی لگائی اور مذکورہ موٹر کار گاڑی کو روکا اور گاڑی کے کاغذات طلب کئے گاڑی اور گاڑی پر درج رجسٹریشن ، انجن نمبر اور چیسز نمبر درست اور ایک جیسے نہیں تھے جس پر گاڑی قبضہ میں لی اور ڈرائیور نیک عمل ولد نور ولی خان سکنہ سپلگہ طوری خیل میرانشاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیااور مزید تفتیش شروع کر د ی سرکل آ فیسر ملک شیر اکبر خان نے بتایا کہ خاصہ داری نظام کے خاتمے کے بعد پولیس میں انضمام ہوا ہے قبائلی علاقے میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں ، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.