57

فٹ پاتھ ،پارکنگ ایریا اور انتظارگاہیں نہ ہونے پر ہائیکورٹ بنوں بنچ نے متعلقہ افسران کو طلب کرلیا

بنوںسٹی میں فٹ پاتھ ،پارکنگ ایریا اور انتظارگاہیں نہ ہونے پر پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ نے سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا ، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام متعلقہ افسران کو عدالت طلب کرلیا 11فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم ،بنوں کے شہری شاہد حمید قریشی نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس کی پیروی ایڈوکیٹ ہائیکورٹ پیر حمود الرحمن کر رہے ہیں کہ آئین پاکستان کی رو سے شہریوں کوفٹ پاتھ ،پارکنگ ایریا اور اڈوں سمیت سڑک کناروں پر انتظارگاہیں بنا کر دینا حکومت کا فرض ہے کیونکہ یہ شہریوں کے بنیادی حقوق ہیں اسی لئے ملک کے ہر شہری سے مختلف مدوں میں ٹیکس وصول کیا جاتا ہے تاہم بنوں شہر میں کہیں پر بھی فٹ پاتھ ،پارکنگ ایریاز اور انتظارگاہیں موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے گزشتہ روز اس درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر بنوں ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کے نمائندے کو 11فروری 2020کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.