41

فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں میں بڑی کارروائی

ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری سے بڑی مقدار میں چائنہ سالٹ اور غیر معیاری مصالحہ برآمد کر لیا۔فوڈ اتھارٹی بنوں ٹیم نے غیر معیاری مصالحہ اور چائنہ سالٹ کو قبضے میں لے لیا اور متعلقہ فیکٹری کو موقع پر سیل کر دیا۔
مزید کارروائی کرتے ہوئے ایک اور کارخانے سے بھاری مقدار میں مس لیبلڈ رولز بھی برآمد کئے جبکہ فیکٹری میں مس لیبلنگ بھی کی جا رہی تھی جس کے رولز اتھارٹی نے اپنے قبضے میں لے لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کا کہنا تھا کہ بنوں کو معیاری خوراک کی فراہمی ہمارا فرض ہے اور کسی کو بھی معاشرے میں ملاوٹ کرنے یا ممنوعہ اشیائے خورد و نوش کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.