117

فلٹریشن پلانٹس مالکان سے ٹیکس وصولی کا سلسلہ شروع

چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے بنوں نذیر اللہ اعوان نے ٹی ایم او بنوں عتیق الرحمن کی خصوصی ہدایت پر بنوں میں فلٹریشن پلانٹس مالکان سے ٹیکس وصولی کا سلسلہ شروع کردیا اس سلسلے میں انہوں نے کرم پل کے مقام پر برکی فلٹریشن پلانٹ کے مالک سے فی لیٹر ایک روپے کے حساب سے نقد پانچ ہزار روپے وصول کرکے ڈیم فنڈ میں جمع کرادیئے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں فلٹریشن پلانٹ مالکان سے فی لیٹر ایک روپیہ وصول کئے جائیں گے جو کہ ڈیم فنڈ میں جمد کئے جائیں اس سلسلے مین ٹی ایم او بنوں عتیق الرحمن کی خصوصی دایت پر ہم نے بنوں میں فلٹریشن پلانٹ مالکان سے فی لیٹر ایک روپیہ وصولی کی مہم شروع کردی ہے اور کرم پل پلانٹ سے فی لیٹر پانی کے حساب سے نقد پانچ ہزار روپے وصول کرکے ڈیم فنڈ میں جمع کئے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.