26

فخر ہے جو اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری، خوش اسلوبی سے سرانجام دے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت قاسم علی خان نے بہترین کارکردگی دکھانے اور احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران اور جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیے*تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت قاسم علی خان نے بہترین کارکردگی دکھانے اور اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دینے پر پولیس افسران اور جوانوں کو اپنے دفتر بلا کر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے ۔اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے ایسے پولیس آفسران اور جوانوں پر جو اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ایمانداری سے انجام دینے پر پولیس آفسران اور اہکاران کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی ہدایت جاریرکھتے ہوئے کہا کہ جو پولیس آفسران و جوانان ڈیوٹی میں کوتاہی کرینگے ان کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی ہوگی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس کی اولین فرائض میں عوام کی خدمت شامل ہے۔ پورے ضلع کی پولیس آفسران اور جوانان کو میرا پیغام ہے کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں اور ان کی ہر جائز اور قانونی امداد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.