51

غیر متوقع اقدام: کونسا ملک سرکاری لین دین نقد رقم میں ختم کر رہا ہے؟

دی بنوں: افریقی عرب ملک سوڈان نے ملکی تاریخ کا منفرد فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک سرکاری لین دین اور دیگر مالیاتی معاملات میں نقد رقم کے بجائے آن لائن ادائیگی کی جائے گی۔

سوڈانی حکومت کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد فیصلہ ہے۔ ملک کی پس ماندہ صورت حال دیکھتے ہوئے ایسے اعلان کی بہر صورت توقع نہیں کی جا رہی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خرطوم رواں سال کے اختتام تک تمام سرکاری ادائیگیوں کو ’سافٹ کرنسی سسٹم‘ میں تبدیل کر دے گا۔ تمام سرکاری ادائیگیاں ’اے ٹی ایمز‘ موبائل فون ، ڈیجیٹل و کرپٹو کرنسی اور دیگر آن لائن سروسز کے ذریعے کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سوڈان کی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں امریکا نے سوڈان پر عاید کردہ کئی برسوں پر محیط اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد سوڈان کی وزارت خزانہ نے مرکزی بنک اور محکمہ مواصلات کے ساتھ سرکاری ادائیگیوں کے لیے آن لائن سروس پر غور شروع کیا تھا۔

#سوڈان, #آن_لائن, #نقد_لین_دین, #امریکا, #اقتصادی_پابندیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.