40

غذا اورغذائیت کی آگاہی کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

سبا ئون تنظیم کی جانب سے مقامی ہوٹل باغ سکون میں غذا اور غذائیت کی آگاہی کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تین یونین کونسلوں کے کارکناں نے شرکت کی اس موقع پر سبائون تنظیم کے پراجیکٹ کوارڈینٹر شکیل احمد خان، محکمہ حیوانات کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رفیع اللہ خان، اور ڈی ڈبلیو ایچ ایچ کے ماسٹر ٹرینر ،پراجیکٹ کوارڈینٹر کے پی اور پنجاب ذوالفقار احمد نے غذا ء اور غذائیت کے بارے میں کارکنان کو تربیت دی ان کا کہنا تھا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد غذا ء اور غذائیت کے مستحکم فروغ اور غذائیت کی آگاہی کے حوالے سے مختلف طریقوں پر کارکنان کو تربیت دینی تھی تاکہ اس تربیت کے ذریعے قابل ہوسکیں کہ گائوں اور محلے کی سطح پر سیشن منعقد کرائیں گائوں اور محلے کی سطح پر لوگوں کو غذا ء اور غذا ئیت کے بارے میں پیغام پہنچائیں پروگرام کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے کارکنان میں اسناد تقسیم کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.