22

عیدالاضحی پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں عید الا ضحی کے موقع پر حکومت کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،خیراتی تنظیمیں اور دیگر اداروں کو قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے سے قبل متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینی ہوگی ۔
وفاقی حکومت کے کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے بعد خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں میں خیراتی اداروں اور دیگر رفاعی تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے نام لکھے گئے مراسلے میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت کے اجاز ت کے بغیرقربانی کی کھالیں اکھٹا کرنے پر پابندی ہوگی اور قربانی کی کھالیں اکھٹا کرنے کیلئے حکومت کی NOCضروری ہوگی مراسلے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ عید الا ضحی کے موقع پر مختلف تنظیمیں اور ادارے جو قربانی کی کھالیں جمع کرتے ہیںاسکو حکومت کی NOC(اجازت نامہ) سے مشروط کی گئی ہے لہذا جو بھی خیراتی ادارہ یا تنظیم کھالیں اکھٹا کرتی ہیں اس کو پہلے گورنمنٹ کی NOCدرکار ہوگی جو کہ سپیشل برانچ اور آئی بی کی کلیئر نس رپورٹ کے بعد ایشو ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.