68

عوام کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے،فدامحمد

تحصیل ڈومیل کے ناظم فدامحمد خان نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے تحصیل ڈومیل کے عوام کی جو توقعات ہم سے وابستہ ہیں ان پر پورا اترنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے اور انشاء اللہ محدود وسائل کے باوجود بھی ہم نے تحصیل ڈومیل کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے بھرپور کوشش کی ہے اور آئندہ بھی عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کسی بھی قسم کی جانی ومالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے عوام کی خدمت اور تحصیل ڈومیل کی پسماندگی کا خاتمہ میرا مشن ہے ان کہناتھاکہ تحصیل ڈومیل ایک پسماندہ علاقہ ہے جو کہ حکومتی توجہ کا مستحق ہے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ تحصیل ڈومیل کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں اور تحصیل ڈومیل کے عوام کو صحت،تعلیم،پانی،بجلی اور روزگار کی سہولیات فراہم کریں جبکہ ڈومیل میں ترقیاتی کاموں کیلئے بھی خصوصی گرانٹ دیں کیونکہ عوام کو بلا امتیاز سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے مذید کہا کہ تحصیل ڈومیل میں بجلی مسائل کے حل کیلئے پہلے بھی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں واپڈا حکام سے مذاکرات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.