62

عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں: شیراعظم

خیبر پختونخوا اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے محنت کے چیئرمین حاجی شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں زندگی بھر عوام کی خدمت کی ہے اور مرتے دم تک عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گاپی کے87کے عوام کی محرومیوں کازالہ اور پی کے87کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میرا مشن ہے علاقے میں پانی،بجلی اور سڑکوں کی سہولیات سمیت صحت اور تعلیم کی سہولیات دہلیز پر پہنچانے کیلئے سیاست کررہا ہوں سیاست بچوں کا کھیل نہیں کچھ لوگ صرف الیکشن کے دنوں میں موسمی مینڈکوں کی طرح عوام کے پاس جاتے ہیں اور جھوٹے نعروں پر ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ووٹ باتوں اور جھوٹے وعدوں سے نہیں ملتے بلکہ خدمت اور کارکردگی سے ملتے ہیں ،سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان ا ور انکے نادان وزراء صرف باتوں تک محدود ہیں انکی کارکردگی صر اپوزیشن پر الزامات لگانا ہے اپوزیشن پر بے بنیاد الزامات سے عوام کے پیٹ نہیں بھرتے عمران خان غریب عوام کیلئے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کریں،معیشت کو مضبوط کریں،مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں اور عوم کو صحت،پینے کے پانی،علاج،تعلیم،بجلی اور ترقیاتی کام گھر کی دہلیز پر پہنچائیں بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر کپتان نے بہت اچھا یوٹرن لیا ہے اب مہنگائی،بد امنی اور دیگر قومی مسائل پر بھی یو ٹرن لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی اپوزیشن نہیں بلکہ حکومتی نادان وزراء عمران خان کی حکومت گرائیگی پہلے ہی عمران خان کو عوامی حمایت سے حکومت نہیں ملی ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کام تیز کریں آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور جلد ہی عوام کو مصنوعی حکومت سے نجات ملے گی اور ملک میں مڈ ٹرم الیکشن ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.