93

عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام علاقہ ککی میں تنظیم سازی

عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام علاقہ ککی میں تنظیم سازی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کونسلرملک شیر وز اپنے سپورٹروں کے ہمراہ قافلے کی شکل میں تقریب میں پہنچے تقریب کی زیر صدارت آمین زمان نے کی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع بنوں آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شاہ قیاز ایڈوکیٹ ،ضلع کونسلر ملک شیر وز خان ،چیئرمین نیاز علی وزیر ،نواب خان ، سراج خان اور آفنان خوجڑی کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکن بھی موجود تھے تقریب میں متفقہ طور پر ضلعی کونسلر ملک شیروز خا ن تحصیل صدر جبکہ تاج ملوک جنرل سیکرٹری مقرر کرلئے گئے اس موقع پر سپورٹروں نے نومنتخب صدر ضلع کونسلر ملک شیروز خان اور جنرل سیکرٹری تاج ملوک کو پھولوں کے ہار پہناکر مبارکباد دی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب تحصیل صدر چیف آف خوجڑی ملک شیروز خان نے ضلعی الیکشن کمیٹی اور ضلعی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح ہم نے اپنے علاقہ خوجڑی کے عوام کے حقوق کیلئے دن رات کوشش کی ہے اسی طرح تحصیل کے عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کیلئے تن،من اور دھن کی بازی لگاؤں گا اور ان کے اعتماد کوکبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گاہم نے پہلے بھی نہ صرف ککی،خوجڑی اور پی کے88کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے بلکہ پورے بنوں کے حقوق کی بات کی ہے اور اب تو اور بھی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اُنہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور آج ہمارا انتخاب بھی جمہوری طریقے سے ہوا ہے انہوں نے کہاکہ چند ہفتے قبل علاقہ خوجڑی میں قتل کا واقعہ پیش آیا تھااور اس آندھے قتل کا ملزم قوم کے اتحاد واتفاق اور پولیس کی دن رات کوششوں سے بے نقاب ہوگیااور ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے اسے قوم کے سامنے پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے آئندہ بھی ہم امن کمیٹی اور اے این پی کے پلیٹ فارم سے قومی مسائل کے حل اور حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے اور اتفاق واتحاد سے ہر ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.