20

عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال، ریکارڈ نیب کو فراہم

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹروں کے استعمال سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا۔

ذرائع محکمہ ایڈمنسٹریشن کے مطابق عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر وں کے استعمال کا ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کو ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے قوائد و ضوابط اور ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معائدہ کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔

عمران خان کی جانب سے مبینہ طور پر خیبرپختوخواکے دو سرکاری ہیلی کاپٹروں کے استعمال کا چئیرمین نیب نے نوٹس لیاتھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے خیبرپختونخوا کے دوہیلی کاپٹروں میں 74گھنٹے سفر کیا تھا۔ جس پر اٹھنے والے 21لاکھ روپے سے زیادہ کے اخراجات حکومت نے ادا کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں