149

عمران خان کیلئے این اے 35 کے کاغذات نامزدگی وصول

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 35 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے ، پی ٹی آئی راہنمائوں نعیم الحق اور علی آمین گنڈہ پور کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف بنوں کے صدر اور عمران خان الیکشن کیمپئن بنوں کے انچارج مطیع اللہ خان نے تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسلر ملک خالد خان اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری آصف الرحمن کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بنوں کے دفتر سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کیلئے این اے 35 سے انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلی ہیں ۔
اُنہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی بنی گالہ اسلام آباد پہنچائے جائے گے، جہاں سے دستخط کرانے کے بعد آج جمعرات کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقررہ ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کی جائے گی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ختمی فیصلہ کے بعد اُن کا براہ راست مقابلہ سابق وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی سے ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.