21

عمران خان سے شادی کی افواہوں کا نشانہ بننے والی عائشہ وارثی منظر عام پر آگئیں

عمران خان سے شادی کی افواہوں کا نشانہ بننے والی عائشہ وارثی منظر عام پر آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عائشہ وارثی نامی خاتون سے شادی کرلی ہے۔ اس موقع پر عائشہ وارثی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔
یہ وہ وقت تھا جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں تھیں۔ اب عمران خان سے شادی کی افواہوں کا نشانہ بننے والی عائشہ وارثی منظر عام پر آگئی ہیں۔ عائشہ وارثی کا کہنا ہے کہ انہیں ان افواہوں کے باعث شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ عائشہ وارثی کا مزید بتانا ہے کہ وہ گزشتہ برس تحریک انصاف میں شامل ہوئی تھیں۔ جبکہ انہیں عمران خان کی جانب سے کبھی بھی شادی کی پیش کش نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.