38

عمران خان بہادر لیڈر ہیں کشمیر کو آزاد کرائینگے ، عارف خان مروت

پاکستان تحریک انصاف بنوں ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عارف خان مروت نے کہاہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے مگر بد قسمتی سے کسی نے بھی کشمیر کی آزادی کیلئے کردار ادا نہیں کیا موجودہ وزیر اعظم عمران خان ایک بہادر لیڈر ہے اس موقع پر سابقہ تحصیل کونسلر خالد خان ،ملک عبدالمالک خان وزیر ،احسان اللہ شاہین ،اسفندار خان،زوہیب خان و دیگر بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں پہلا کشمیر آزاد کروں گا وہی وعدہ اب پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے پی ٹی آئی کے کارکنان کشمیر کے نہتے عوام کے حق کیلئے آواز اُٹھائیں گے بھارت کشمیری عوام پر ظلم کررہا ہے ظلم کا سلسلہ بند کیا جائے عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے جنگ مسئلے کا حل نہیں مسئلے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں جنگ میں دونوں ملکوں کونقصان پہنچے گا جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.