54

عمران خان بنوں میں جتنے چاہے جلسے کریں شکست دیکربھیجیں گے: اکرم درانی

سابق وزیر اعلیٰ اور این اے35بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی نے نار جعفر کوٹکہ محمد خواص میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چاہے بنوں جتنے چاہے جلسے کریں بنوں سے شکست دیکر ہی بنی گالہ واپس بھیجیں گے کیونکہ ہم نے بنوں کے عوام کی خدمت کی ہے اور بنوں کے عوام کو پہچان دی ہے بنوں علماء کرام اور اسلام پسندوں کا قلعہ ہے اس میں کسی کو بھی فخاشی وعریانی لانے کا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ہم نے صحت،تعلیم،پانی،بجلی،سڑکوں اور روزگار کے حوالے سے بنوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے اور بنوں کے عوام کو وہ تمام سہولیات دی ہیں جو کہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کے عوام کو حاصل ہے تبدیلی ہم2002میں لاچکے ہیں نوجوانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ عمران خان سے کیا چاہتے ہیں قبروں پر سجدے کرنے سے کوئی وزیر اعظم نہیں بنتا عمران خان کی قسمت میں صرف دھرنے لکھے ہیں مستقبل دینی جماعتوں کے اتحاد کا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے بلکہ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا صوبائی حکومت چلانے میں ناکام ہونے والے ملک کیسے چلاسکتے ہیں صحت ارو تعلیم کے میدان میں انقلاب لانے کے دعوے بھی جھوٹ نکلے پشاور بورڈ کے حالیہ نتیجے نے تعلیمی بہتری کا پول کھول دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم بنوں کو دبئی بنانا چاہتے ہیں جہاں لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے اور بنوں کے عوام دبئی کے شیوخ کی طرح زندگی گزاریں گے اس مقصد کیلئے گیس وتیل کی تلاش کا کام جاری ہے جلد ہی خوشخبری ملے گی اس موقع پر پی کے88کے امیدوار زاہد اکرم درانی،تحصیل کونسلر جنان وزیر،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد نیاز خان ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا قبل ازیں امداد اللہ خان،نور نواز خان،حاجی جاوید اللہ نے بمع خاندان اور ساتھیوں پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر جے یو اائی میں شمولیت کا اعلان کیا اکرم خان درانی نے انہیں شمولیت پر پارٹی ٹوپیاں پہناکر مبارکباد دی۔تقریب کے دوران اکرم خان درانی اور زاہد اکرم درانی کو روایتی پگڑیاں بھی پہنائی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.