49

عطاء الرحمن نئے ڈپٹی کمشنر بنوں تعینات

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر ضلع بنوں سے تبدیل ہوکر ڈپٹی کمشنر پشاور تعینات ہو گئے اور عطاء الرحمن ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپٹی کمشنر بنوں تعینات ہو گئے۔ نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا. اس سے پہلے بنوں کی تاریخ میں پہلی بار پولیو کے متعلق عوام کے حادثات/ اعتراضات کو دور کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کھلی کچہری کی جس میں علاقہ میراخیل، کالا خیل کے عوام، علماء کرام اور علاقہ معززین کیساتھ ساتھ مکمل پردے اور برقعے میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پولیوبیماری پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اورعوام کو سوالات/ اعتراضات کرنے کیلئے موقع دیا گیا جس کے بعد تفصیلی اور تسلی بخش جوابات بھی دیئے گئے۔ علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ بنوں کے اس اقدام کوسراہا اور خوش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.