55

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ریلی

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم ختم نبوت اور یوم دفاع کے حوالے سے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ،ریلی میں49یونین کونسلوں کے علماء کرام،ختم نبوت کے کارکنوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ریلی مسجد حقنواز بنوں سے سے نکالی گئی اور مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی بنوں پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ سعدی،مولانا شمس الحق حقانی،مولانا قاری زبید اللہ،قاری حافظ محمد اصغر،سید ظہیر الدین ایڈوکیٹ،قاری ظاہر اللہ،مولانا طاہر میر،مولانا عبدالحسیب ہنجل،سرائے نورنگ ختم نبوت کے رہنما مولانا طیب طوفانی،مولانا قاری امام یوسف نقشبندی،حاجی محمد آیاز خان سیکرٹری اطلاعات،حافظ شیر محمد،مولانا عمر لیاز،قاری محمد یوسف،مولانا مفتی منظور ڈومیل،مولانا سلمان،جانی خیل کے مولانا سراج الدین،سورانی کے مفتی عرفان اللہ،مولانا عامر جمیل،خوجڑی کے مولانا عمل شاہ،قاری رفید اللہ،حسن خیل کے مفتی امان اللہ،اتحاد اہل سنت والجماعت کے امیر قاری سیف الدین، ودیگر مقرین نے کہا کہ اس دن قومی اسمبلی سے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا گیا اور پاکستانی آئین کے مطابق قادیانی کسی بھی عہدے کیلئے نا اہل ہیں لہذا موجودہ حکومت اقرصادی مشیر عاطف میاں کو فوری طور پر بر طرف کردیں مقررین نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر پوری قوم متحد اور متفق ہے عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے اور کسی صورت بھی ختم نبوت قانون میں ترمیم برداشت نہیں کی جائیگی ناموس رسالت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی تعداد اربون میں ہے اور جو کوئی بھی ختم نبوت کے مسئلے کو چھیڑے گا وہ اپنی موت کو دعوت دیگا کیونکہ توہین رسالت کی کم سے کم سزا موت ہے اور جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانتا وہ سب سے بڑا شدت پسند ہے اس موقع پر یوم دفاع پاکستان6ستمبر کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ 12قراردادیں بھی پیش کی گئیں اور قرادادوں کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندیلگاکر انہیں کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائاے اور قادیانیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.