64

صوبائی حکومت کا شکریہ کہ بنوں کو بنوں گل بنا دیا: شاہ محمد

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ میریان تحصیل کی منظوری ہوچکی ہے وزیر اعلیٰ نے سمری منظور کرکے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں حدبندیوں کا معاملہ کورٹ میں ہونے کی وجہ سے نوٹیفیکشن لیٹ ہوگیا ہے جس دن حد بندی ختم ہوگی ای دن میریان قوم کو الیکشن سے پہلے پہلے میریان تحصیل کا نوٹیفیکشن دوں گا مخالفین میریان تحصیل کی کوئی فکر نہ کریں اور نہ اس پر سیاست کریں میں ہی میریان تحصیل کا بانی ہوں اور میں ہی نوٹیفیکشن لاؤں گا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ بنوں کو بنوں گل بنانے کیلئے150کروڑ روپے پراجیکٹ کی منظوری دی ہے جو کہ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے 95ملین روپے کی لاگت سے مال منڈی کو دریائے کرم کے کنارے شفٹ کیا جائیگا اور مال منڈی کی جگہ سپورٹس گراؤنڈ تعمیر ہوگی کچکوٹ اسد خان پل کی مرمت کیلئے24ملین روپے منظور ہوئے ہیں 40کروڑ روپے جدید بس ٹرمینیل کیلئے منظور ہوئے ہیں پی کے89کیلئے تین تحصیلوں،پی کے88کیلئے ایک تحصیل،پانچ ہائی وے،4کالجز،سات ارب روپے کی لاگت سے سرکلر لنک روڈ،روڑوں روپے کے بڑے بڑے پل،25کروڑ روپے کی لاگت سے ریسکیو1122منصوبے اور دیگر اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی کابینہ کا مشکور ہوں تحصیل بکاخیل اور سب تحصیل جانی خیل کیلئے ضلعی انتظامیہ آفسران کے ہمراہ سائٹ کا معائنہ کیا ہے اور دو جگہوں کا انتخاب کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 150کروڑ روپے کی لاگت سے بنوں میں جاری اپ لفٹ اینڈ بیوٹی فیکشن پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والی سڑکوں کے افتتاح کے مواقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو امیر اللہ خان،نعیم خان،ضلع کونسل میں پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ ممبر ملک گلباز خان،چیف آف سردی خیل ازمر علی امر،احسان اللہ خان ،مولی نعمت اللہ ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان نے مذید کہا کہ انشاء اللہ کافی حد تک بنوں کی محرومیوں کا خاتمہ کردیا ہے بنوں میں جلد ہی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع ہوگا اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت حقیقی معنوں میں بنوں کو پھولوں اور روشنیوں کا شہر بناکر دکھائیگی مخالفین کی طرح جھوٹے اعلانات نہیں کئے بلکہ عملی کام کیا ہے انگریز دور کے بعد پہلی مرتبہ پی ٹی آئی حکومت نے بنوں میں کھنڈرات میں تبدیل سڑکوں کو پختہ اور بحال کرکے ڈرین سسٹم اور شہر کی خوبصورتی کیلئے میگا پراجیکٹس منظور کئے اور بنوں کے عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی مخالفین نے بھی تسلیم کیا کہ جدید بنوں کے بانی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.