23

صوبائی حکومت نے بنوں کی تعمیر وترقی کیلئے اربوں روپے فنڈز منظور کئے: شاہ محمد

وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے بنوں کی تعمیر وترقی سمیت شہر کی خوبصورتی کیلئے اربوں روپے فنڈز منظور کئے جبکہ محالفین ہمارے مقابلے میں کوئی کارکردگی ثابت نہیں کرسکتے ۔صوبائی حکومت ضلع بنوں میں 64ہزار خاندانوں میں 34ارب 36کروڑ روپے کے صحت کارڈ فراہم کررہی ہے۔ صوبائی حکومت نے بنوں سرکلر روڈ کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بنوں میں ٹریفک کی روانی کیلئے 7ارب روپے کے ٹینڈر ہوچکے ہیں جس سے بنوں کے ٹریفک صورتحال بہتر ہوجائیگی اورعوام کو سفری سہولیات میسر ہونگی جبکہ جانی خیل ہوید مروت کینال میریان روڈ کیلئے ایک ارب روپے کافنڈز ریلز کردیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ بنوں بیوٹیفکیشن منصوبے کے100کروڑ روپے میں مزید اضافہ کرکے ایک ارب 20کروڑ روپے تک کا اضافہ کیا جائیگا۔حلقہ پی کے72میں وزیر اعلیٰ کی منظوری سے پانچ ڈگری کالجز کاقیام کرکے حلقے کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں وزیر اعلیٰ نے بھرپور کردار ادا کیا اور تعلیم سب کیلئے نعرے کو عملی جمع پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پی کے72کیلئے تاریخی اقدامات کرکے 4تحصیلوں کی منظوری دیدی جسکا باقاعدہ طور پر اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جو اگلے ہفتے کام شروع ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح بنوں میں ریسکیو 1122کے قیام کیلئے رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے ۔منظوری کے بعدابتدائی طور پر25کروڑ روپے ریلز کردیئے گئے ۔جس سے بنوں میں حادثات میں نمایاں کمی واقعی ہوگی اور عوام کو گھر کی دہلیز پر ابتدائی طبی امداد کی سہولیات فراہمی ممکن ہوگی ۔
ملک شاہ محمد خان وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اداروں کو مضبوط کرکے عوام آدمی کو اقتدار تک پہنچایا پشاور بس منصوبے سیمخالفین پریشانی کا شکار ہیں تاہم کھربوں کا پشاور بس منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں نہ کے حاکم۔ ہم نے بنوں کا نقشہ بدل دیا اب محالفین صرف نعروں اور جھوٹے دعوؤں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے کی چال چل رہے ہیں۔ اب ہمارے محالفین صرف تحصیلوں کے قیام پر اپناناکام سیاسی دکانات چمکا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عام انتخابات میں بنوں کے حلقہ این اے 35سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور این اے سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفہ پیش کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں