42

صوبائی حکومت نے اربوں ڈالر قرضے لیکر صوبے کی معیشت تباہ کردی: درانی

وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اربوں ڈالر قرضے لیکر صوبے کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے اور پشاور کو ریپڈ بس منصوبے کے ذریعے کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر منصوبے کے ڈیزائن تبدیل کئے جاتے ہیں صوبائی حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے پچیس اپریل کو مولانا فضل ارحمن میر علی شمالی وزیرستان جائیں گے اور ان کا شاندار استقبال کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سبزی منڈی مسجد بنوں میں موانا فضل الرحمن کے دور بنوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ،جنرل سیکرٹڑی حاجی محمد نیاز خان،سابق ایم پی اے سید حامد شاہ،ایم پی اے ملک ریاض خان،سیکرٹری اطلاعات رضوان اللہ خان اعوان ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تحصیل ناظم ملک احسان اللہ خان،چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ ملک شیرین مالک،ملک نعیم خان،ملک یوسف خان،تحصیل کونسلر جنان وزیر،تحصیل کونسلر سینان درانی ودیگر کارکنا ور عہدیدار بھی موجود تھے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ پشاور میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پلوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے جنوبی اضلاع کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ منظور نہیں کیا ہے عمران خان دوغلی سیاست کررہے ہیں اوروزیر اعلیٰ نے چیف جسٹس کے دورہ پشاور میں کسی سوال کا صحیح جواب نہیں دیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بہتری آئی ہے اور سی پیک کے ذریعے پاکستان کی تقدید بدلنے والی ہے کیونکہ سی پیک ملکی ترقی وخوشخالی کا منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خاتمے کے دعوے کررہے ہیں لیکن سینٹ الیکشن میں انکے اپنے ہی ممبران اسمبلی نے ووٹ فروحت کرکے کرپشن کی مثال قائم کردی ہے انہوں نے کہا کہ اوپر سے آرڈر سے متعلق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بیان غیر معمولی انکشاف ہے اس وقت مروت کے مشران کی سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں اور علیم خان پنجاب کا مافیا ہے انہوں نے کہا کہ بیس ممبران اسمبلی کا سینٹ الیکشن میں ووٹ فروحت کرنا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی نا اہلی ہے اس لئے وہ مستعفی ہوجائے ،بعد ازاں انہوں نے علاقہ سوکڑی کو گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کیا،سابق ایم پی اے سید حامد شاہ کی رہائش گاہ پر انکے چچا کی وفات پر تعزیت بھی ک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.